روس میں آتشزدگی، 11 افراد ہلاک

    0

    ماسکو:روس میں تومسك علاقے کے پریچولِمسكی گاؤں میں آتشزدگی هوئی هے۔ جهاں لکڑی کے ایک منزلہ مکان میں آگ لگ جانے کے سبب کم از کم 11افراد ہلاک ہو گئے۔ وزارت برائے ایمرجنسی کی علاقائی یونٹ نے منگل کے روز یہ اطلاع دی۔ قبل ازیں آج علیٰ الصباح محکمہ نے 6 افراد کے مرنے کی تصدیق کی تھی، لیکن اس کے بعد ہلاک ہونے والوں کی  تعداد بڑھ گئی۔ محکمہ کے مطابق 07:03 بجے تک 11 لاشیں برآمد کی گئیں۔ اس درمیان روسی تفتیشی کمیٹی کے تومسک کی علاقائی یونٹ نے آگ لگنے کے اس واقعہ کی  تفتیش شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ علاقائی ہنگامی خدمات کے ایک نمائندے نے کہا ہے کہ آگ لگنے کے سبب مرنے والے افراد غیر ملکی ہوسکتے ہیں۔ دو افراد آگ سے محفوظ بچ نکلنے میں کامیاب ہوئے۔ تومسک کے علاقائی گورنر سرگیئی جھواچکِن صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS