کورونا وائرس سے شدید متاثر اٹلی چار مئی سے دے سکتا ہے لاک ڈاؤن میں نرمی

    0

    روم: کورونا وائرس’كووڈ -19‘سے بری طرح متاثر اٹلی نے چار مئی سے لاک ڈاؤن میں نرمی دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔ 
    اٹلی کے وزیر اعظم جوزف
    كونٹے نے اتوار کو کہا کہ لوگ اپنے گھر کے ارد گرد رہنے والے رشتہ داروں سے مل سکیں گے جبکہ صحت اور ضروری کاموں کے 
    لئے ہی آمد ورفت کی اجازت دی جائے
    گی۔
     جوزف كونٹے نے ٹیلی ویژن پر دیے گئے اپنے پیغام میں کہا کہ اٹلی میں چار مئی سے لاک ڈاؤن میں جزوی چھوٹ کے تحت عوامی پارکوں میں جانے اور آؤٹ ڈور 
    کھیل میں
    شامل ہونے کی اجازت دے گا۔ 
    انہوں نے کہا کہ مینوفیکچرنگ اور تعمیرات کے شعبہ میں چار مئی کے بعد سے کام شروع  ہوجائیں  گے، جبکہ خوردہ کاروبار 18 مئی سے دوبارہ
    شروع کریں 
    گے۔
     كونٹے نے کہا کہ کہیں پر بھی اکٹھا ہونے پر عائد پابندی اب بھی برقرار رہے گی اور تمام مقامات پر سوشل ڈسٹنسنگ کے قوانین پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔
     ملک
    کے شہری دفاع کے محکمے کے مطابق اٹلی میں کورونا وائرس سے اب تک 26،644 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 197،675 لوگ اس بیماری سے متاثر ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS