ڈًھاکہ: بنگلہ دیش میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے 1694نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی
متاثرین کی تعداد 30ہزا ر سے زیادہ ہوگئی ہے۔
ہیلتھ سروسز ڈائرکٹوریٹ کی اسسٹنٹ ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹرنسیمہ سلطانہ نے جمعہ کو بتایا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 9727لوگوں کی جانچ کی
گئی جن میں سے 1694لوگ متاثر ملے ہیں۔ اس سے ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 30205ہوگئی۔ اس دوران 24لوگوں کی موت بھی ہوئی
جس سے کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 432ہوگئی ہے۔
ملک میں اس مہلک وائرس کے انفیکشن سے 6190لوگ بازیاب بھی ہوئے ہیں جن میں سے 588گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صحت یاب ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ملک میں انفیکشن کی شروعات سے اب تک مجموعی طورپر 223841لوگوں کی جانچ کی گئی ہے۔
انہوں نے تمام لوگوں سے گھروں میں رہنے اور محکمہ صحت کی طرف سے جاری رہنما ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی تاکہ وائرس کے پھیلاو پر
روک لگائی جاسکے۔
بنگلہ دیش میں کورونا متاثرین کی تعداد 30ہزار سے تجاوز
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS