امریکہ میں كووڈ -19 سے 80 ہزار سے زائد افراد ہلاک

    0

    واشنگٹن: عالمی وبا کوروناوائرس (كووڈ -19) سے شدید طور پر متاثرامریکہ میں اس کے انفیکشن سے 80 ہزار سے زائد افراد کی موت ہو چکی ہے۔
     امریکہ میں یہ وبا بھیانک شکل اختیار کرچکی ہے اور وہاں اب تک 13 لاکھ سے زیادہ لوگ اس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ 
    جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کئے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 80 ہزار سے تجاوز کرکے 80397 پہنچ گئی ہے، جبکہ متاثرین کی تعداد 13 لاکھ کا ہندسہ پار کرکے 1347388 ہو گئی ہے۔
     امریکہ میں دو لاکھ سے زیادہ لوگ کورونا انفیکشن سے مکمل طور پر ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔ امریکہ کا نیویارک اور نیوجرسی صوبہ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔ صرف نیویارک میں کورونا کے تین لاکھ سے زیادہ معاملوں کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 26 ہزار سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ نیوجرسی میں اب تک کورونا انفیکشن کے ایک لاکھ سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ نو ہزار سے زائد افراد کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ میسا چوسیٹس، مشی گن، الینایس، کیلی فورنیا، لوزیانا اور پنسلوانیا جیسے صوبے بھی كووڈ -19 کا غضب جھیل رہے ہیں۔ ان تمام صوبوں میں کورونا سے دو ہزار سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS