دنیا بھر میں کورونا وائرس کے 53.09 لاکھ متاثرین، ہلاک شدگان 3.42 لاکھ

    0

    نئی دہلی: عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ 19) کے کیسز مسلسل بڑھتے ہی جارہے ہیں اور دنیا بھر میں اس کے متاثرین کی تعداد 53 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے اور اب تک 3.42 لاکھ سے زیادہ افراد اس وبا کی زد میں آکر موت کی آغوش میں سما چکے ہیں۔ 
    امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 53،09،698 ہوگئی ہے جبکہ 3،42،078 افراد کی اس بیماری سے موت ہو چکی ہے۔ دنیا بھر میں سب سے زیادہ متاثر ممالک میں امریکہ کے بعد اب برازیل دوسرے جبکہ روس تیسرے نمبر پر ہے۔ ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کے کیسز تیزی سے سامنے آرہے ہیں اور یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد میں مسلسل تیسرے دن چھ ہزار سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ مرکزی 
    صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے اتوار کو جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس کے انفیکشن 
    سے اب تک 1،31،868 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 3867 لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ 54،441 لوگ اس بیماری سے نجات پا چکے ہیں۔
    امریکہ میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 16 لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے جبکہ اس انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد 97 ہزار کے اعداد و شمار کو پار کر چکی 
    ہے۔ دنیا میں سپر پاور مانے جانے والے امریکہ میں متاثرین کی مجموعی تعداد مسلسل بڑھتے ہوئے 16،22،605 ہوگئی جبکہ 97،087 افراد کی موت ہو چکی 
    ہے۔ اس دوران برازیل میں بھی کورونا نے بھیانک شکل اختیار کر لی ہے اور اب یہ انفیکشن کے سب سے زیادہ کیسز میں دنیا کا دوسرا ملک ہے۔ برازیل میں کورونا وائرس کی تعداد 3،47،398 ہو گئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس بیماری سے 965 افراد کی موت کے بعد ملک میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 22،013 ہو گئی ہے۔
     روس میں بھی كووڈ -19 کا قہرجاری ہے اور روس اس کے انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 
    3،35،882 لوگ اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 3388 اموات ہو چکی ہیں۔ اس کے علاوہ برطانیہ میں بھی حالات مسلسل خراب ہوتے جا رہے ہیں، یہاں اب تک اس وبا سے 2،58،504 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 36،757 لوگوں کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے۔ یورپ میں شدید متاثر ملک اٹلی میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 32،735 افراد ہلاک اور 2،29،327 لوگ اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔ اسپین میں2،35،290  افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 28،678 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ 
    اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 84،082 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4638 اموات ہوئی ہیں۔ اس وبا  کے حوالہ سے تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین 
    میں ہونے والی اموات کے 80 فیصد کیسز 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے تھے۔ 
    یورپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی صورت حال کافی خراب ہیں۔ فرانس میں اب تک 1،82،036 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 28،218 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ 
    جرمنی میں کورونا وائرس سے 1،79،986 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور8،261 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ 
    ترکی میں کورونا وائرس سے اب تک 1،55،686 لوگ متاثر ہیں جبکہ 4،308 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ 
    کورونا وائرس سے شدید متاثرخلیجی ملک ایران میں 1،33،521 لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ 7359 لوگوں کی اس وبا سے موت ہوئی ہے۔ 
    بیلجیم میں 9237، میکسیکو میں 7179، کینیڈا میں 6466، ہالینڈ میں 5830، سویڈن میں 3992، پیرو میں 3373، ایکواڈور میں 3096، سوئٹزرلینڈ میں 
    1905، آئر لینڈ میں 1،604 اور پرتگال میں 1302 افراد کی موت ہو چکی ہے۔
     اس کے علاوہ پڑوسی ملک پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس انفیکشن کے 1743 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 
    52 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ اسی مدت میں مزید 34 افراد کی موت ہو گئی۔ یہاں اب تک متاثرین کی مجموعی تعداد 52،437 جبکہ 1101  افراد کی موت 
    ۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS