میکسیکو سٹی: میکسیکو کی بیشتر ریاستوں میں جزوی پابندیوں کے خاتمے کے باوجود گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے 4،183 نئے کیسز اور 693
مریضوں کی تصدیق ہوگئی ہے۔ میکسیکو کے نائب وزیر صحت ہیوگو لوپیزگیٹل نے پیر کو یہ اطلاع فراہم کی۔ گیٹل نے ٹویٹر پر کہا ’’کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد
میں 4،183 یومیہ اضافہ ہوا تھا، جو مجموعی کیسز کا ایک دن پہلے 2.5 فیصد سے بڑھ کر 2.9 فیصد ہو گیا ہے‘‘۔
وزیر صحت کے بیان کے مطابق ملک میں کورونا
متاثرین کی مجموعی تعداد 146،873 تک پہنچ گئی ہے اور جس میں سے 17،141 مریضوں کی موت ہوچکی ہے اور 22،398 معاملات ایکٹو ہیں۔ نائب وزیر صحت نے بتایا
کہ میکسیکو سٹی میں سب سے زائد 4،566 ایکٹو کیسز ہیں اور ریاست میکسیکو میں 2703 کیسز ہیں۔ ہیلتھ افسران اس وقت 52،636 مشتبہ کیسزکی نگرانی کر رہے ہیں اور
کورونا وائرس سے مشتبہ1،531 ہلاکتیں اس سے منسلک ہیں۔