ٹوکیو: جاپان کے میاگی صوبے میں پیر کے روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کئےگئے۔ ریختر پیمانے پر زلزلے کی شدت 5.2 درج کی گئی ہے۔
جاپان موسم سائنس ایجنسی (جی ایم اے) نے یہ اطلاع دی۔ ایجنسی کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق 12 بجے آیاتھا۔ زلزلے کا مرکز 38.2 ڈگری شمالی عرض
البلد اور 141.7 ڈگری مشرقی طول البلد پر واقع تھا اور زمینی سطح سے 50 کلومیٹر کی گہرائی پر مرکوز تھا۔
محکمہ موسمیات نے زلزلے کی وجہ سے سونامی کی وارننگ یا صلاح
جاری نہیں کی ہے۔ زلزلے سے کسی طرح کے جان و مال کے نقصان کی کوئی تازہ رپورٹ نہیں
ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS