کویت سٹی: کویت نے عالمی وبا كووڈ -19 کے بڑھتے ہوئےقہر کے مد نظر 20 دن کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ ملک میں جمعہ کے
روز ایک دن میں کورونا وائرس کے سب سے زائد 641 کیسز سامنے آنے پر احتیاطاً 10 مئی سے 30 مئی تک مکمل بند کا فیصلہ کیا گیا۔ کویت میں وائرس نے
24 فروری کو دستک دی تھی اور آٹھ مئی تک 7208 کیسز اور 47 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ 2466 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔ ملک کی وزارت صحت
کی سفارش پر احتیاط کے طور پر 20 دن کے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا جو 10 مئی سے 30 مئی تک نافذ رہے گا۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS