جاپان میں ریمڈیسیور کی منظوری پر غور، اقوام متحدہ کی 470 کروڑ ڈالر کی اپیل

    0

    نئی دہلی: دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 37 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ 63 ہزار سے زائد ہیں۔ ہندوستان میں گذشتہ روز 3561 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے اور 89 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا ٹاسک فورس کو ختم کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ نے دنیا کے سب سے غیر محفوظ ممالک کے تحفظ اور لاکھوں جانے بچانے کے لیے رکن ممالک سے مزید 470 کروڑ ڈالر کی اپیل کی ہے۔ واضح رہے کہ ریمیڈیسور کورونا وائرس وبا کے شافی علاج کے لیے امریکی طبی تحقیقاتی ادارے جیلیڈ سائنسز بائیو فارما سیوٹیکل نے دوا کی شکل میں ڈھونڈا تھا۔ اس دوا کی آزمائش ایسے بندروں پر شروع کی گئی تھی، جن کو پہلے کورونا وائرس کی نئی قسم سے متاثر کیا گیا تھا۔ابتدائی نتائج کے مطابق بیمار بندروں میں دوا کے مثبت اثرات مرتب ہونے لگے تھے۔ 
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS