مصر میں ایک دن میں کوروناوائرس سےریکارڈ 91 ہلاکتیں

    0

    قاہرہ: مصر میں ایک دن میں کورونا وائرس کی وجہ سے ریکارڈ 91 افراد ہلاک ہو گئے، جس سے یہاں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1575 ہوگئی۔ وزارت صحت نے اس سلسلے میں اطلاع فراہم کی۔ وزارت صحت کے ترجمان خالد مجاہد نے ایک بیان جاری کر کے کہا کہ ایک دن میں مصر میں کورونا کے مجموعی 1618 نئے کیسزسامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 44598 ہوگئی ہے۔ بیان کے مطابق 402 مریض اس وباسے صحت یاب ہوئے ہیں اور انہیں اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔ مصر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 11931 ہوگئی ہے۔ مجاہد نے بتایا کہ مصر اس وبا کے تعلق سے عالمی ادارۂ صحت کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔ مصر میں کورونا کا پہلا کیس 14 فروری کو آیا تھا اور 8 مارچ کو یہاں پہلے مریض کی موت ہو گئی تھی۔ گذشتہ 25 مارچ سے مصری حکومت نے کورونا کی روک تھام کے لئے شبانہ کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اتوار سے حکومت نے نو گھنٹے کی جگہ کرفیو کو کم کرکے آٹھ گھنٹے کرنے کا فیصلہ کیا۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS