ایمسٹرڈیم : نیدرلینڈ کے شہر ہیگ میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے تناظر میں لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاج کرنے والے تقریباً 400لوگوں کو پولیس نے حراست میں لیا ہے۔
اتوار کے روز پولیس نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ، ’’ہیگ شہر کے دی مالی ولڈ میدان کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ آج تقریباً چار سو افراد کو گرفتار کیا گیا تھا، جن میں سے بیشتر کو رہا کردیا گیا ہے۔‘‘
اس سے قبل حکام نے اتوار کے روز کورونا وائرس سے متعلق پابندیوں کے خلاف احتجاج کرنے پر روک لگا دی تھی، لیکن میئر جوہان ریمس نے بعد میں ایک چھوٹے سے مظاہرے کی اجازت دے دی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ شروع میں دی مالی ولڈ میدان میں پر امن طور پر مظاہرہ ہوا ، لیکن بعد میں فٹ بال کے شرکاء نے پولیس کے ساتھ لڑائی شروع کردی۔ انہوں نے پولیس پر پتھراؤ اور آنسو گیس کے گولے پھینکے۔ مظاہرین کو کھدیڑنے کے لئے پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغے۔
نیدرلینڈ کے عوامی صحت اور ماحولیات انسٹی ٹیوٹ کے مطابق ، ملک میں اب تک 49500 سے زیادہ افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور اس کی وجہ سے 600 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
ہیگ میں پولیس نے 400 مظاہرین کو حراست میں لیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS