ماسکو میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1290پہنچی

    0

    ماسکو: ماسکو میں کورونا وائرس ’كووڈ -19‘سے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 58 نئی ہلاکتیں ہوئی ہیں جس سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 1290 ہو گئی ہے۔ 
    ماسکو کے کورونا وائرس مرکز نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔
     کورونا مرکز نے کہا’ماسکو میں مجموعی 58 مریضوں میں نمونیا کی علامات پائی  گئی تھی اور کورونا جانچ میں مثبت  پائے گئے یہ مریض ماسکو میں ہلاک ہو  گئے ‘۔ 
    اس بیماری سے روس میں مجموعی  242،000 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ روس میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی  مجموعی تعداد 2200 ہو گئی ہے جبکہ 48،000 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں ۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS