برازیل میں  کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 2700 پہنچی

    0

    ماسکو: برازیل میں کورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 166 افراد ہلاک ہوئے جس سے یہاں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 2741 تک پہنچ گئی ہے۔ 
    وزارت صحت نے اس کی اطلاع دی۔ اس سے پہلے ہلاکتوں کی تعداد 2845 بتائی گئی تھی، لیکن پھر یہ تعداد 2575 بتائی گئی ۔  وزارت نے کہا کہ ملک میں کورونا کے 43079 کیسز ہیں ۔ عالمی ادارۂ صحت نے گزشتہ 11 مارچ کو کورونا وائرس کو عالمی وبا قرار دیا تھا۔ کورونا کے پوری دنیا میں اب تک 25.53 لاکھ کیسز سامنے آئے ہیں اور اس سے 176810 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ 

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS