نئی دہلی : پاکستان میں کرونا وائرس (کووڈ۔19) کی وبا میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور متاثروں کی تعداد بڑھ کر4897 ہوگئی اور 78 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
پاکستان میں سنیچر کو کرونا اعدادوشمار کے مطابق پنجاب اور سندھ صوبے وائرس کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ دونوں صوبوں میں بالترتیب 2336 اور 1318 متاثر ہیں اور 19 اور 28 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
خیبر پختونخواہ میں 656 متاثر ہیں اور 25افراد کی موت ہوچکی ہے۔ بلوچستان میں 220 اورگلگت بلتستان میں 215 متاثرین ہیں۔ ان دونوں صوبوں میں بالترتیب 2 اور 3 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ راجدھانی اسلام آباد میں 118 متاثرین ہیں اور ایک کی موت ہوچکی ہے۔ پاکستانی کشمیر میں 34 کو کرونا وائرس ہوچکا ہے۔
ملک کے طبی افسران نے اب تک کرونا کے 57836 ٹیسٹ کیے ہیں جس میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کئے گئے 2457 ٹیسٹ بھی شامل ہیں۔ کرونا سے متاثر 762 مریض ٹھیک ہوکر گھر لوٹ چکے ہیں۔
کرونا کے پازیٹیو مریضوں کے علاج کے لئے ضروری پی پی ای کٹ کی کمی کے خلاف کوئٹہ شہر میں پیر کو مظاہرہ کررہے 150 ڈاکٹروں اور طبی اہلکاروں کوپولس نے گرفتار کیا تھا۔