نئی دہلی: برازیل میں مہلک کورونا وائرس 'كووڈ 19' کے کیسز مسلسل بڑھتے ہی جا رہے ہیں اور ملک میں اس وائرس کی زد میں آنے سے اب تک 2372 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت نے اتوار کے روز بتایا کہ اب تک 36 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2917 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں جسے ملا کرمجموعی کیسز کی تعداد بڑھ کر 36،925 ہو
گئی ہے اور 2372 افراد کی موت ہو چکی ہے۔
وزارت صحت کے ہفتہ تک کے اعداد و شمار کے مطابق برازیل کے ساؤ پاؤلا شہر میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز(13،894 )درج کئے گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS