نئی دہلی: عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ 19 ) سے دنیا بھر میں اب تک 80 لاکھ افراد متاثرہوئے ہیں، جبکہ 4.36 لاکھ سے زائد افراد اس جان لیوا وائرس کے سبب ہلاک ہو چکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے دنیا میں اب تک 8015053 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 436319 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
کووڈ ۔19 سے متاثر ہونے کی معاملے میں امریکہ دنیا میں پہلے اور برازیل دوسرے اور روس تیسرے مقام پر ہے۔ وہیں اس وبا کی وجہ سے ہوئی ہلاکتوں کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے مقام پر ہے۔
ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 10667 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں اور اب کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 343091 ہوگئی ہے۔ اس دوران 380 افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد 9900 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 153178 ایکٹیو کیسز ہیں، جبکہ اب تک 180013 افراد اس وبائی مرض سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ متاثرہ افراد کے معاملے میں ہندوستان دنیا کے سب سے زائد متاثرہ ممالک کی فہرست میں چوتھے مقام پر ہے۔
دنیا میں عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں اب تک 2113372 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں اور 116135 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 888271 افراد اس وائرس کی زد میں آچکے ہیں اور 43959 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ روس میں بھی کووڈ 19 کا قہر بڑھتا جارہا ہے اوریہاں اب تک 536484 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس وبا سے 7081 انسانی زندگیاں تلف ہو چکی ہیں۔ اس وبا کی وجہ سے برطانیہ میں صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے۔ یہاں اب تک 298315 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 41821 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
اسپین میں اب تک 244109 افراد متاثر ہوئے ہیں، جبکہ 27136 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یوروپی ملک اٹلی میں اس وبا نے کافی تباہی مچائی ہے۔ یہاں اب تک کووڈ ۔19 سے 237290 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 34371 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
چین میں اب تک 84367 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4638 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ یوروپی ملک فرانس اور جرمنی میں اس جان لیوا وائرس کے سبب صورتحال کافی خراب ہے۔ فرانس میں اب تک 194305 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 29439 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جرمنی میں 187682 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 8807 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
اس کے علاوہ پیرو میں اس وبا کےسبب 232992 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 6860 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ترکی میں کورونا وائرس سے اب تک 179831 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4825 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ کورونا سے شدید متاثرخلیجی ملک ایران میں 189876 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 8950 افراد اس وبا کے سبب جاں بحق ہوگئے ہیں۔
میکسیکو میں 17580، بیلجیم میں 9661، کناڈا میں 8228، نیدرلینڈ میں 6084، سویڈن میں 4891، ایکواڈور میں 3929، سوئٹزرلینڈ میں 1939، آئرلینڈ میں 1706 اور پرتگال میں 1520افراد ہلاک ہو چکےہیں۔ اس کے علاوہ ہمسایہ ملک پاکستان میں 144478 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 2729 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 80 لاکھ سے زیادہ، 4.36 اموات
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS