ماسکو: کورونا وائرس (کووڈ -19) عالمی وبا سے متاثر ہونے کے معاملے میں دنیا میں امریکہ اور برازیل کے بعد تیسرے نمبر پر واقع
روس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8952 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 396575 ہو گئی ہے۔
قومی کورونا وائرس نگرانی مرکز نے ہفتہ کے روز یہ اطلاع دی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آئے نئے معاملات 83 علاقوں سے آئے ہیں۔ ان میں سے
3747 میں کورونا کے کوئی علامات نہیں پائے گئے تھے۔ اس کے ساتھ ہی ملک کے 85 علاقوں میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 396575
ہو گئی ہے۔
نئے معاملات میں سب سے زیادہ 2367 دارالحکومت ماسکو سے، 735 ماسکو کے علاقے سے اور 365 کیسز سینٹ پیٹرز برگ سے سامنے آئے
ہیں۔
ملک میں کورونا سے 181 اور لوگوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4555 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8212 مریضوں کی صحت مند ہونے کے بعد ٹھیک ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 167469 ہو گئی ہے۔
غور طلب ہے کہ امریکہ میں کورونا وبا سے اب تک 1747087 لوگ متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 102836 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ برازیل میں
متاثرین کی تعداد ساڑھے چار لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔ یہاں 465166 لوگ اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 27878 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
روس میں کورونا متاثرین کی تعداد چار لاکھ کے قریب
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS