چلی میں کورونا وائرس کے 4664 نئے معاملات

    0

    سینٹیاگو: جنوبی امریکی ملک چلی میں عالمی وبا کووڈ ۔19 بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے۔ چلی میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد بڑھ کر 
    1،18،292 ہوگئی ہے، جبکہ اس وبا سے 1356 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ 
    چلی کے نائب وزیر صحت پولا دزا نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا انفیکشن کے 4،664 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ 
    اس عرصے میں 81 مریض فوت ہوگئے۔ نئے کیسز میں 4،172 مریضوں میں کورونا علامات ہیں جبکہ باقی 492 افراد میں کورونا کی علامات 
    نہیں ہیں۔ اس سے ایک دن پہلے ہی 492 کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ دارالحکومت سینٹیاگو میں ہی 73 افراد کی موت ہوئی۔ 
    چلی میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے دارالحکومت سینٹیاگو سمیت کم از کم چھ دیگر شہروں میں لاک ڈاؤن کو 12 جون تک بڑھا 
    دیا گیا ہے۔ اس سے تقریباً 7 لاکھ افراد متاثر ہوں گے۔ چلی میں مئی کے بعد سے کورونا انفیکشن کے معاملات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS