کووڈ ۔19: جائیر بولسونارو نے سرکاری محکموں کی جوابدہی محدودکی

    0

    برازیل: برازیل کے صدر جائیر بولسنارو نے جمعہ کے روز فوری طور پر حکم نامہ جاری کرکے کووڈ ۔ 19 وبا سے متعلق معاملات میں کسی بھی طرح 
    کی غلطی ہونے پرسرکاری شعبوں کی جوابدہی کو محدود کردیا ہے۔ 
    سرکاری گزٹ کے مطابق حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سول اہلکار اور گورنمنٹ ملازمین یا افسران کی حادثات یا نظراندازی کے لئے جوابدہی تبھی ہوگی اگر انہوں نے 
    کورونا سے متعلق لڑائی میں بالواسطہ یا بلاواسطہ طور پر سنگین جرائم کا ارتکاب کیا ہوگا۔ 
    اس حکم نامے کے مطابق لاپرواہی، بدتمیزی یا غلط سلوک کو سنگین غلطی قرار دیا گیا ہے، چونکہ یہ لازمی ہے، اس لئے یہ فوری طور پر نافذالعمل ہوگا۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS