بولیویا میں لاک ڈاؤن میں 10 مئی تک کی توسیع

    0

    لا پاز: بولیویا کی کارگذار صدر جینین آنیز نے کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس كووڈ- 19 کی وجہ سے بولیویا میں نافذ لاک ڈاؤن میں 10 مئی تک توسیع کر دی گئی ہے۔
     آنیز نے سرکاری ٹیلی ویژن پر کہا ’ہم موجودہ صورتحال میں لاک ڈاؤن کو 10 مئی تک بڑھا رہے ہیں اور 11 مئی کے بعد ایک نیا قدم اٹھائیں گے ‘۔ بولیویا میں کورونا وائرس کے 1053 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے اور 55 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ 110 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔ 

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS