یوژنو۔سخالنسک: روس کے شمالی کریل جزیرے میں پیر کی علی الصبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ یہ اطلاع روسی اکیڈمی آف سائنس کے جیولوجیکل سروے نے دی ہے۔ ریختر پیمانے پر اس زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔ یوژنو-سخالینسک زلزلہ اسٹیشن کی سربراہ ایلینا سمیونووا نے بتایا’’5.5 کی شدت والے زلزلے کے جھٹکے پراموشیر جزیرہ کے سیورو کرلسک شہر سے 240 کلو میٹر دور مقامی وقت کے مطابق پیر کی صبح 8.23 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ محترمہ سمیونووا کے مطابق زلزلہ کا مرکز 39 کلو میٹر دور تھا۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS