میکسکو میں کورونا کے 2885 نئے کیسز،متاثرین کی تعداد 87512 ہوئی

    0

    میکسکو: میکسکو میں کورونا وائرس’کووڈ-19‘وبا  کے گذشتہ 24گھنٹوں میں2885 نئے معاملے سامنے آئے، جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 87500 ہوگئی ہے اور اس سے 364 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ میکسکو میں ایک ہفتہ میں 22ہزار سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں۔ 
    نائب وزیر نے ٹویٹر پر ہفتہ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا،’بدقسمتی سے اس وبا کے سبب ملک میں 9779 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ 
    انہوں نے کہا ہفتہ کو کورونا کے 2885 کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 87512 ہوگئی ہے۔ ایک ہفتہ قبل میکسکو میں کووڈ-19 سے 7179 اموات ہوئی تھیں اور کورونا کے تصدیق شدہ معاملے 65856 تھے۔ اس کے بعد ایک ہی ہفتہ کے اندر 22000 کیسز کی تصدیق ہوئی اور اس دوران 2500 ہلاک ہوگئے۔
     واضح رہے کہ میکسکو میں عالمی وبا سے متاثرہ علاقوں میں 18 مئی سے لاک ڈاؤن میں رعایت دی گئی ہے اور پیر کے روز سے دیگر علاقوں میں رعایت دینے کا منصوبہ ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS