عمان میں تقریباً 2000 افراد کورونا سے متاثر، کل 10 اموات

    0

    مسقط: عمان میں کورونا وائرس 'کووڈ ۔19' کے 93 نئے معاملات سامنے آنے سے متاثرین کی مجموعی تعداد تقریباً 2000 ہوگئی ہے۔ یہ اطلاع 
    عمان کی وزارت صحت نے دی ہے۔
     وزارت صحت نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ 93 نئے کیسز میں سے 60 غیر عمانی ہیں اورتمام نئے معاملات کمیونٹی رابطے سے متعلق ہیں۔ 
    گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے چار لوگوں کے ٹھیک ہونے کے ساتھ اس بیماری پر قابو پانے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 333 ہو گئی ہے جبکہ مرنے 
    والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 10 ہو چکی ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS