لیبیا میں  لڑائی کی وجہ سے 150،000 لوگوں کو اپنا گھر چھوڑنا پڑا ہے: اقوام متحدہ

    0

    طرابلس: اقوام متحدہ کے اعلیٰ کمشنربرائے مہاجرین کے دفتر نے کہا ہے کہ لیبیا میں لڑائی کی وجہ سے تقریبا 150،000 لوگ یہاں کے دارالحکومت طرابلس میں بے گھر ہوئے ہیں۔ یواین ایچ سی آرنے جمعہ کو کہا’لیبیا میں اپریل 2019 میں  لڑائی  شروع ہونے کے بعد سے اب تک تقریبا 150،000 لوگ  اپنے گھروں سے بے گھر ہوئے ہیں۔ یواین ایچ سی آر لیبیا میں بے گھر ہوئے لوگوں کو مسلسل امداد مہیا کرا رہا ہے۔ یواین کی امداد فراہم کرنے ایجنسی نے بتایا کہ اس نے لیبیا میں ہزاروں بے گھر ہوئے لوگوں اور وطن واپس آئے لوگوں کو شیلٹرکٹس اور نقدی امداد جیسی بنیادی اشیاء مہیا کرائی جا رہی ہیں۔ یواین ایچ سی آر نے بتایا کہ بین الاقوامی برادری کی جانب سے لیبیا میں قائم شدہ حراستی مراکز کو بند کرنے کی اپیل کے باوجود تین ہزار سے زائد  پناہ گزین اور تارکین وطن یہاں کے حراستی مراکز میں رہ رہے ہیں ۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS