برازیل میں ایک دن میں کورونا سے 1274 اموات

    0

    ریو ڈی جنینرو: برازیل کی قومی صحت وزارت نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس وبا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1274 لوگوں کی موت ہونے سے یہاں اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 39680 ہوگئی ہے۔ 
    وزارت صحت کے بدھ کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق اسی دوران 32913 معاملات کی تصدیق کے بعد ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 772416 پہنچ گئی ہے۔
     برازیل میں ایک دن قبل کووڈ۔ 19 کے 32091 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور 1272 لوگوں کی موت ہوئی تھی۔ برازیل وبا سے متاثر معاملوں میں دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔
     عالمی صحت تنظیم نے 11 مارچ کو کووڈ۔ 19 کو عالمی وبا کا اعلان کردیا تھا۔ 
    جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق اب تک دنیا میں کورونا وائرس سے 7316369 لوگ متاثر ہوچکے ہیں اور 415000 سے زیادہ لوگوں کی اموات ہوچکی ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS