نئی دہلی: عالمی وبا کورونا وائرس 'كووڈ 19' کی زد میں آنے سے یونان میں اب تک 110 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2235 ہو گئی ہے۔
یونان میں جمعہ سے لے کر اب تک 11 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور دو متاثرین کی موت ہوئی ہے۔ ملک میں اس وقت 67 مریض انتہائی نگہداشت یونٹ میں ہیں جبکہ 39 متاثرین کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے اور کل 53290 افراد کا کورونا وائرس ٹسٹ کیا گیا ہے۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے یونان حکومت نے 23 مارچ کو ہی ملک بھرمیں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا جو 27 اپریل تک عائد رہے گا۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS