امریکہ میں كووڈ -19 سے 1.06 لاکھ افراد ہلاک

    0

    واشنگٹن: عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ -19) سے شدید طور سے دوچار امریکہ میں اس وبا سے 1.06 لاکھ سے زیادہ لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔ 
    امریکہ میں یہ وبا بھیانک شکل  اختیار کرچکی ہے اور اب تک 18 لاکھ سے زیادہ لوگ اس وبا سے متاثر ہو چکے ہیں۔ 
    جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری کئے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرکے 
    1،06،180 پہنچ گئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 18 لاکھ کا ہندسہ پار کرکے 18،31،806 ہوگئی ہے۔
    امریکہ میں 4.5 لاکھ سے زیادہ لوگ کورونا وائرس سے مکمل طورپر شفایاب ہوئے ہیں۔
     امریکہ کی نيويارک اور نیوجرسی ریاستیں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ صرف نيويارک میں کورونا وائرس کے تقریباً چار لاکھ کیسز کی تصدیق ہو 
    چکی ہے جبکہ اس ریاست میں 29 ہزار سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ نیوجرسی میں اب تک کورونا وائرس کے ایک لاکھ سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 
    11 ہزار سے زیادہ لوگوں کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ میسا چوسٹس، مشی گن، الی نوائس، کیلی فورنیا، لوزیانا اور پنسلوانیا جیسی ریاستیں بھی 
    كووڈ -19 کی شدت سے دوچار ہیں۔ ان تمام ریاستوں میں کورونا وائرس سے ڈھائی ہزار سے زائد لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS