نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی کے کچھ حصوں کو بارش نے خاصہ خوش گوار بنایا۔ جس سے شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 26.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ رطوبت میں کمی آجانے سے راحت تو ملی لیکن کچھ علاقوں میں سڑکیں ڈوب جانے سے ٹریفک جام کی اطلاع بھی ملی ہے۔
ہوا میں نمی 77 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے شام تک ہلکی ہلکی بارش کے امکان کے ساتھ عام طور پر ابرآلود آسمان کی پیش گوئی کی ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے آس پاس ہونے کا امکان ہے۔
غازی آباد،چھپرولہ،بلب گڑھ ،فرید آباد،میرٹھ،باغپت،مودی نگراوردہلی کے الگ الگ مقامات بارش سے متاثر بتائےجاتے ہیں۔محکمہ موسمیات(آئی ایم ڈی) کی طرف سے ایک ‘اورنج’الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ بارش سے ٹریفک کی نقل وحرکت متاثر ہوسکتی ہے۔اس طرح لوگوں کو پہلے سے اپنے سفر کی منصوبہ بندی کرنی ہوگی۔ الرٹ دہلی اور قومی دارالحکومت خطے (این سی آر)کے لئے جاری کیا گیا ہے۔
لوگوں کو یہ مشورہ بھی دیا گیا ہے کہ وہ اپنی منزل کا رخ کرنے سے پہلے اپنے راستوں پر ٹریفک کی بھیڑ کو چیک کریں،ٹریفک کے مشوروں کی پیروی کریں اور بارش سے انتہائی متاثر علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS