کوالیٹی  سے سمجھوتہ کئے بغیرتعلیمی لاگت میں کمی کرے ادارے:گڈکری

0

نئی دہلی: مائیکرو، چھوٹے اوراوسط درجے کی صنعتوں کے وزیر نتن گڈکری نے جمعرات کو کہا کہ تعلیمی ادارے کو کوالیٹی سے سمجھوتہ کئے بغیر تعلیمی لاگت کو کم کرنے کی کوشش کرنی چاہئے جس سے سائنس اورذہانت کووسائل میں بدلا جاسکے۔گڈکری نے ایک نجی ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ کی تقریب سے ویڈیو کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعلی تعلیمی اداروں کے لئےخود کی آپریٹنگ لاگت کم کرنا ضروری ہے،لیکن اس کے لئے تعیلمی کوالیٹی سے سمجھوتہ نہیں کیا جانا چاہئے،انہوں  نے کہا کہ یونیورسٹی کو جدید ضرورتوں کے مطابق اپنے ڈھانچے میں تبدیلی کرنا چاہئے۔یونیورسٹی کا نصاب جدید سماج کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ہونا چاہئے،نوجوانوں کو اس قسم کی تعلیم دی جانی چاہئے کہ وہ چیلنجون اور مسائل کو مواقع میں تبدیل کرسکیں۔انہوں نے کہاکہ اس وقت نوجوانوں کی اہلیت کو  ڈیولپ کرنے کی ضرورت ہے  یہ اس وقت کی  سب سے بڑی ضرورت ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS