دہلی فائربرگیڈ کے عملہ کے رکن امت بالیان گزشتہ روز پیراگڑھی میں واقع بیٹری فیکٹری میں لگی آگ بجھاتے وقت عمارت کا حصہ گرنے سے زخمی ہوگئے تھے۔ اور بعد میں انکی
موت ہوگئی ۔ فائربرگیڈ میںان کی تقرری کیرتی نگر دہلی میں ہوئی تھی۔ بالیان پر مبلہ گرنے سے عمارت کی اندرونی منزل میں پھنس گئے تھے۔ مسلسل پانچ سے 6گھنٹے کی جدوجہد
کے بعد ان کی لاش کو تلاش کر لیا گیا تھا۔
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے میڈیا سے کہا کہ امت بالیان کی موت سے ہم سبھی کافی غم زدہ ہیں ۔اور آگ میں پھنسے لوگوں کو بچانے کےلیے
امت بالیان نے اپنی جان کی قربانی دیدی ۔انکے جیسے جانبازلوگوں کی وجہ سے ہی دہلی محفوظ ہے ۔وزیراعلی نے کہاکہ امت کا اہل خانہ انتہائی صدمہ میں ہے ۔
دہلی حکومت بالیان کے اہل خانہ کو ایک کروڑ روپئے کی مدد فراہم کرے گی اور انکے اہل خانہ کے ایک افراد کو سرکاری ملازمت دی جائیگی ۔
کیجریوال :فائربرگیڈ اہلکارامت بالیان کے اہل خانہ کو معاوضے کا اعلان
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS