مہنگائی کی نئی’’سوغات‘‘، اچھے دن کی ایک اورمار، گیس سلنڈر کی قیمت میں پھر اضافہ

0
Image: Informalnewz

نئی دہلی (ایجنسی)مہنگائی نے مہینے کے پہلے ہی دن ایک اور دھچکا دیا ہے۔ بغیر سبسڈی والے گھریلو گیس سلنڈر کی قیمتمیں 25 روپے کااضافہ ہوا ہے۔ پچھلے 15 دنوں میں دوسری بار ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل 18 اگست کو گیس سلنڈر کی قیمت میں 25 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ اب غیر سبسڈی والا سلنڈر دارالحکومت دہلی میں 884.50 روپے میں دستیاب ہوگا۔

نہ صرف گھریلو گیس سلنڈر بلکہ 19 کلو گرام کے کمرشل سلنڈری قیمت میں75 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ 15 دنوں میں دارالحکومت دہلی میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 834.50 روپے سے بڑھ کر 884.50 روپے ہوگئی ہے۔ کولکتہ میں ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت 911 روپے ہو گئی ہے۔ جانئے کہ ملک کی جی ڈی پی کیوں اچھل پڑی۔ کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت کیا ہے
دارالحکومت دہلی میں 19 کلو کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت 1693 روپے ہے۔ اس کی قیمت ممبئی میں 1649 روپے اور کولکتہ میں 1772 روپے ہے۔

ایک سال میں قیمت بہت بڑھ گئی۔ دارالحکومت دہلی میں رواں سال جنوری میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 694 روپے تھی جو بڑھ کر
884.50 روپے ہو گئی ہے۔ اسی سال سلنڈر کی قیمت میں 190.50 روپے کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔  روری میں گیس سلنڈر کی قیمتوں میں تین بار اضافہ کیا گیا۔ مئی اور جون میں قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی تھی ، لیکن پچھلے 15دنوں میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

CNG-PNG بہت مہنگا۔آئی جی ایل نے سی اینجی اور پی این جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا تھا۔ 29 اگست سے دہلی این سی آر میں سی این جی اور پی این جی کیقیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ اب دہلی این سی آر میں سی این جی 50.90 روپے فی کلو اور پی این جی 30.86 روپے فیایس سی ایم پر دستیاب ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS