مہنگائی کی مار:کمرشیل سلنڈر 250روپے مہنگا

0

نئی دہلی (یو این آئی) : تیل اور گیس کمپنیوں نے مالی سال 2022-23کے پہلے ہی دن جمعہ کے روز صارفین کو مہنگائی کا بڑا جھٹکا دیتے ہوئے کمرشیل رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت میں 250روپے کا اضافہ کیا ہے۔اس اضافے کے ساتھ ہی دارالحکومت میں 19کلو گرام والا کمرشیل سلنڈر 2253 روپے کا ہو گیا ہے ۔ راحت کی بات یہ ہے کہ گھریلو گیس سلنڈر کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔ کمرشیل سلنڈر میں اس اضافے کی وجہ سے باہر کا کھانا مہنگا ہو سکتا ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ گزشتہ2 ماہ میں 19 کلو گرام والے کمرشیل سلنڈر کی قیمت میں346 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے ۔ اس سے قبل یکم مارچ کو اس کی قیمت میں 105روپے کا اضافہ کیا گیا تھا، تاہم 22 مارچ کو اس کی قیمت میں 9روپے کی کٹوتی کی گئی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS