اندور : کوویڈ 19سے متاثرین کی تعداد 249ہوئی 

    0

    INDORE CORONA 
    اندور : کوویڈ 19سے متاثرین کی تعداد 249ہوئی 
    اندور:مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں کوویڈ 19سے متاثرین کے 14نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ یہاں اس سے متاثرین کی تعداد 235سے بڑھکر 249ہوگئی۔دوسری جانب ضلع میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد اب تک 27بتائی گئی ہے۔
    مہاتما گاندھی میموریل میڈیکل یونیورسٹی (ایم جی ایم)کے ذریعہ کل رات جاری ہیلتھ بلیٹن کے مطابق کُل 563نمونے جانچ کےلئے گئے۔جس میں سے جانچے گئے کُل نمونوں میں سے 300نمونے فی الحال جانچ کے عمل میں ہیں۔اسی فہرست میں 133نمونے جانچ میں نگیٹو پائےگئے ہیں۔جانچ میں پائے گئے متاثرین کی تعداد
    14بتائی جارہی ہے۔جبکہ 36نمونوں کی جانچ میں کوئی واضح نتیجہ سامنے نہیں آیا ہے۔اس طرح کل کے کُل 14نئے معاملوں کو جوڑکریہاں متاثرین کی تعداد 249ہوگئی ہے۔
    یم جی ایم کے مطابق یہاں زیر علاج 249مریضوں میں سے 28کو مکمل طورپر ٹھیک ہونے کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔جبکہ انہی میں سے 176کی حالت بہتر ہے اور 13کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔بتایا گیا ہے کہ پانچ متاثرین کو ابتدائی طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔حالانکہ ضلع انتظامیہ کے ذریعہ اب
    تک کُل 23مریضوں کو ہی مکمل طورپر ٹھیک قرار دیتے ہوئے اسپتال سے چھٹی دئے جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS