رواں سال بھی انڈونیشیائی شہری حج نہیں کرسکیں گے

0
image: Start of submission of application form for Hajj 2022 in DelhiarabNews

جکارتہ: (یو این آئی) عالمی وبا کورونااور مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے سبب انڈونیشیا کی حکومت نے اپنے شہریوں کو حج پر جانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ گزشتہ سال بھی انڈونیشیائی شہری حج پر نہیں جاسکے تھے۔
پوری دنیا میں سب سے زیادہ حج کوٹہ پانے والے انڈونیشیا نے حج دو ہزار اکیس سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو حج پر جانے کی اجازت نہیں دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کی حکومت نے اس سال بھی اپنے شہریوں کو مناسک حج کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے، گذشتہ سال بھی انڈونیشیا کی حکومت نے اپنے شہریوں کو حج کی اجازت نہیں دی تھی۔
انڈونیشیا کے وزیر برائے مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سعودی حکومت نے حج کے حوالے سے کوٹہ ارسال نہیں کیا اور نہ ہی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرائے ہیں، اس لئے یہ فیصلہ کیا،انہوں نے واضح کیا کہ جن شہریوں نے حج کے لیے رقم جمع کرائی ہے انہیں اگلے سال حج پر بھیجنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ انڈونیشیا آبادی کے لحاظ سے مسلم دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے اور معمول کے دنوں میں حج کے لیے انڈونیشیا کا کوٹہ بھی سب سے زیادہ ہوتا ہے۔ انڈونیشیا 20 کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ آبادی والا سب سے بڑا مسلمان ملک ہے جن میں سے 90 فی صد مسلمان ہیں۔
یاد رہے کہ دو ہزار بیس میں سعودی حکومت نے کرونا وبا کے سبب غیر ملکی عازمین حج کی آمد پر پابندی عائد کی تھی، تاہم سعودی شہریوں اور ملک میں پہلے سے موجود غیر ملکیوں کو فریضہ حج کی اجازت دی گئی تھی، پچھلے سال صرف ایک ہزار افراد مناسک حج ادا کیا تھا۔
قبل ازیں سعودی عرب نے کرونا ایس اوپیز اور سخت احتیاطی تدابیر کے تحت حج کے انتظامات کا اعلان کیا تھا۔وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ مملکت انسانی صحت اور حفاظت کو اولین ترجیح دیتی ہے۔ سعودی عرب رواں سال فریضہ حج کی ادائی کے لیے تمام وسائل فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
کرونا وبا کی وجہ سے انڈونیشیا نے حج فلائٹ سروس منسوخ کر دی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS