جکارتہ:دنیا بھر میں کورونا وائرس کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔انڈونیشیا میں ہفتے تک تقریباً 100سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ کورونا وائرس سے متعلقہ سبھی معاملوں کے سرکاری ترجمان اچمد یورینٹو کے مطابق ملک میں اب تک اس بیماری سے 102لوگوں کی موت ہوگئی ہے اور تقریباً 1155 لوگوں کے انفیکشن ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ ملک کے دارالحکومت جکارتہ میں سب سے زیادہ 62لوگوں کی موت ہوگئ جس کے بعد سب سے زیادہ مغربی جاوا متاثرہوا ہے۔حکومت نے کورونا کے مشتبہ کو نگرانی میں رکھنے کےلئے 2018میں ایشیائی کھیلوں کے دوران سینٹرل جکارتہ میں بنائے گئے اپارٹمنٹ ٹاورس کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS