جکارتہ :انڈونیشیا کا بالی جزیرہ کورونا وائرس(کووڈ-19)وبا سے جوجھنے کے بعد اب ستمبر میں غیر ملکی سیاحوں کو استقبال کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔انڈیونیشیا ئی حکومت نے سیاحوں کے داخلے پر فی الحال پابندی عائد کررکھی ہے۔
بالی کے گورنروائن کوسٹر نے اتوار کو ایک ہندو تقریب میں حصہ لینے کے بعد اس منصوبے کا اعلان کیا۔انہوں نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ان کی انتظامیہ نے نئی پالیسیوں کی تعمیل کرتے ہوئے کچھ خاص سیاحتی مقامات پر سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے تین مراحل کا منصوبہ بنایا ہے۔کوسٹر نے بتایا کہ پہلے مرحلہ کا آغاز 9جولائی سے ہوگا جس کے تحت بالی کے مختلف خاص علاقوں میں کام کرنے والے لوگوں کو سیاحتی مقامات پر تفریح کی اجازت دی جائے گی۔انہوں نے بتایاکہ 31 جولائی سے شورع ہورہے دوسرے مرحلہ میں میں مقامی لوگوں کو ان مقامات پر جانے کی اجازت دی جائے گی،اس کے بعد 11 ستمبر کو تیسرے اور آخری مرحلہ میں سیاحتی مقامات کی سرگرمیوں میں توسیع کی جائے گی اور بین الاقوامی سیاحوں کا خیر مقدم کیا جائے گا۔بالی سیاحت کے لئے مشہور ہے لیکن کورونا وائرس وبا کے سبب بین الاقوامی سفر پر پابندی کے بعد مارچ سے ہی یہاں آمدورفت بند ہے۔
محکمہ وزارت کے مطابق بالی میں پیر تک کورونا وائرس کے 1900 معاملے سامنے آئے ہیں اور اب تک اس وائرس سے 23 لوگوں کو موت ہوچکی ہے۔
انڈونیشیا غیرملکی سیاحوں کے استقبال کے لئے منصوبہ بنا رہا ہے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS