امریکی وزیر خارجہ اور دفاع نے ڈوبھال سے ملاقات کی

0

امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو اور وزیر دفاع مارک ایسپر نے منگل کو یہاں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال سے ملاقات کی اورحکمت عملی کی اہمیت کے حامل مسئلوں اور چیلنجوں پر تفصیلی سے غور و خوض کیا۔
ہندوستان امریکہ ٹوپلس ٹو میٹنگ میں حصہ لینے آئے دونوں امریکی وزیر میٹنگ شروع ہونے سے پہلے ساؤتھ بلاک پہنچے جہان مسٹر ڈوبھال نے ان کا خیر مقدم کیا۔
سرکاری ذرائع نے میٹنگ کو ’بےحد تخلیقی‘ قرار دیتے ہوئے یہاں بتایا کہ سلامتی ،استحکام اور اصولوں پر مبنی علاقائی اور عالمی سکیورٹی کے ماحول کو یقینی بنانے کے مقصد سے ہر شعبہ میں صلاحیت بڑھانے کےلئے دونوں ملکوں کے درمیان حکمت عملی کی شراکت داری کو آگے بڑھانے  کے سلسلے میں بحث ہوئی۔
قومی سلامتی کے مشیر اور دونوں امریکی وزرا کے درمیان یہ میٹنگ ایسے وقت میں ہوئی ہے جب مشرقی لداخ میں ایکچوؤل لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور چین کی افواج آمنے سامنے ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان 1962 کے بعد سب سے سنجیدہ فوجی تناؤہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS