نئی دہلی: ہندوستان اور پاکستان نے جیلوں میں بند ایک دوسرے کے سول قیدیوں اورماہی گیروں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا۔ان فہرستوں کا تبادلہ نئی دہلی اوراسلام آباد میں ایک ساتھ سفارتی ذرائع سے کیا گیا ۔
وزارت خارجہ کے مطابق ہندوستان نے اس کی جیلوں میں بند 265 پاکستانی عام شہریوں اور 97 ماہی گیروں کی ایک فہرست پاکستان کو سونپی ۔اسی طرح پاکستان نے وہاں کی جیلوں میں بند 54 شہریوں اور 270 ماہی گیروں کی ایک فہرست ہندوستان کوسونپی ۔
قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ برس 2008 کے معاہدے کے تحت کیا گیا ہے جس میں ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو اس طرح کی فہرستوں کا تبادلہ کرنے کا التزام ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS