ہندوستانی خواتین کی پسٹل ٹیم نے طلائی تمغہ جیتا

0
Image: Olympics

نئی دہلی (یو این آئی):منو بھاکر،نامیا کپور اورریدم سانگوان پر مشتمل ہندوستانی خواتین کی پسٹل ٹیم نے جمعرات کو لیما میں بین الاقوامی شوٹنگ اسپورٹس فیڈریشن (آئی ایس ایس ایف) جونیئر شوٹنگ ورلڈ چیمپئن شپ میں 25 میٹر جونیئر پسٹل ٹیم مقابلے میں طلائی تمغہ جیتا۔
ہندوستانی ٹیم نے گولڈ میڈل کے میچ میں مضبوط ٹیم امریکہ کو 16-4 سے شکست دے کر پہلی بار طلائی تمغہ جیتا۔
یہ منو کا مقابلہ کا چوتھا طلائی تمغہ ہے۔ وہ کانسی کا تمغہ بھی جیت چکی ہیں۔ جبکہ 14 سالہ نامیا نے چیمپئن شپ کا دوسرا طلائی تمغہ جیتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS