ہندوستانی خاتون فٹ بال ٹیم کی دوستانہ میچ میں تیونس سے 1-0 سے شکست

0

دبئی (یو این آئی) : ہندوستانی سینئر خواتین فٹ بال ٹیم یہاں دبئی کے متحدہ عرب امارات ایف اے اسٹیڈیم میں پیر کوکھیلے گئے دوستانہ میچ میں 77 ویں رینک والی ٹیم تیونس سے 1-0 سے ہار گئی۔تاہم دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ سخت رہا۔ میچ کے دوسرے ہی منٹ میں ہندوستانی خواتین ٹیم کے پاس گول کرنے کا پہلا موقع ملا۔ مڈفیلڈر منیشا نے ہم وطن دلما چھبر کا کراس پر کلک کرنے کی کوشش کی، لیکن مخالف ٹیم کی گول کیپر مریم بین سسی نے اچھا بچاوکیا اورہندوستان کو برتری حاصل کرنے سے روکا۔ اس کے چھ منٹ بعد یعنی آٹھویں منٹ میں ہویز نے فری کک کے ذریعے گول کر کے تیونس کو 1-0 کی برتری دلا دی۔ ہندوستانی کھلاڑیوں نے برتری برابر کرنے اور خود برتری حاصل کرکے میچ جیتنے کی ہر ممکن کوشش کی۔ فارورڈ پیاری جاکسا نے دوسرے ہاف میں کارنر بھی حاصل کیا، حالانکہ کارنر سے پہلے بلڈ اپ کے دوران فالٹ کی وجہ سے گول کونامنظورکردیا گیا۔ اس کے بعد پورے میچ میں ہندوستانی ٹیم کوئی گول نہیں کرسکی اور میچ 1-0 کے اسکور پر ختم ہوا۔ قابل ذکر ہے کہ 57ویں نمبر کی ہندوستانی ٹیم نے اس سے قبل ہفتے کو یہاں کھیلے گئے دوستانہ مقابلے میں میزبان یواے ای کو 4-1 سے شکست دی تھی۔ میچ میں منیشا کلیان، پیاری جاکسا، سویٹی دیوی اور انجو تمانگ نے ایک ایک گول کیا تھا، جو تیونس کے خلاف کوئی موثرکارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکیں۔ تیونس کے خلاف شکست ہندوستانی ٹیم کی اس سال کھیلے گئے سات میچوں میں چھٹی شکست ہے ۔
اس سے قبل فروری میں ترکی کے اپنے دورے کے دوران ہندوستان یوکرین، سربیا اور روس سے ہارا تھا اور اپریل میں دوستانہ میچوں میں ازبکستان اور بیلاروس سے شکست ہوئی تھی۔ ہفتہ کو یواے ای کے خلاف جیت اس کی اس سال کی پہلی جیت تھی۔ ہندوستانی ٹیم اب بحرین کا سفر کرے گی، جہاں وہ بحرین اور چینی تائپے کے خلاف دو مزید دوستانہ میچ کھیلے گی، جو اے ایف سی ویمن ایشین کپ انڈیا 2022 کے لیے ہندوستانی ٹیم کی تیاری کاحصہ ہے ۔ ایشین کپ اگلے سال ممبئی اور پونے کے مختلف مقامات پر کھیلا جانا ہے ۔ہیڈ کوچ تھامس ڈینربی کی کوچنگ والی ہندوستانی ٹیم کا رواں سال کے آخر میں سویڈن جانے کابھی امکان ہے ، جہاں وہ سویڈن کی اعلیٰ سطحی خاتون فٹ بال مقابلہ دمالسوینسکین لیگ میں کچھ ٹیموں کے مدمقابل ہوگی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS