شیئر بازار میں طوفانی تیزی اور دنیا کی دیگر اہم کرنسی کے مقابلے ڈالر میں نرمی ہونے سے انٹر بینکنگ کرنسی بازار میں روپیہ آج آٹھ پیسے مضبوطی کے ساتھ 75.54 فی ڈالر پر پہنچ گیا۔
دو دن میں ہندوستانی کرنسی 22 پیسے چڑھ چکی ہے۔ گذشتہ روز یہ 14 پیسے کے اضافے کے ساتھ 75.62 روپیے فی ڈالر پر بند ہوا تھا۔
روپیے میں شروع میں زبردستی تیزی رہی۔ یہ 30 پیسے کی مضبوطی کے ساتھ 75.32 روپیے فی ڈالر پر کھلا اور 75.29 روپے فی ڈالر تک پہنچ گیا۔ حالانکہ خام تیل کی قیمتوں میں تیزی اور بینکوں کی جانب سے ڈالر فروخت کے دباؤ میں اس کے بعد یہ 75.60 روپے فی ڈالر تک کمزور ہوا۔
کاروبار ختم ہونے پر گذشتہ روز کے مقابلے آٹھ پیسے کی مضبوطی کے ساتھ ہندوستانی کرنسی 75.54 روپے فی ڈالر پر بند ہوئی۔ دنیا کی دیگر اہم کرنسی کے باسکیٹ میں ڈالر کا انڈیکس 0.40 فیصد ٹوٹنے سے بھی روپے کو استحکام ملا۔