انڈین ریل: کیا 1سے 4سال تک کے بچوں کے لئے لینا ہوگا ریل کا ٹکٹ؟

0

نئی دہلی (ایجنسی): انڈین ریل نے بچوں کے سفر سے متعلق قانون میں بدلائو کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد ریولے کی وزارت نے آج ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے ٹرین میں سفر کرنے والے 1سے 4سال تک کے بچوں کے لئے ٹکٹ بکنگ سے متعلق قوانین میں کوئی بدلائو نہیں ہونے کی تصدیق کی ہے۔ وزارت ریل نے کہا ہے کہ حال ہی میں کچھ میڈیا رپورٹس آئی ہیں۔ جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہندوستانی ریلوئے نے ٹرین میں سفر کرنے والے بچوں کے لئے ٹکٹ بکنگ سے متعلق قوانین کو بدل دیا ہے۔ اس رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اب 1سے 4سال کی عمر کے بچوں کو ٹرین سے سفر کرنے کے لئے ٹکٹ لینا ہوگا۔


وزارت نے اپنے سرکاری ٹوئٹر ہینڈل کے ذریعہ سے ہندوستانی پریس بیورو (پی آئی بی فیکٹ چیک ) کے ایک ٹوئٹ کو بھی ری ٹوئیٹ کیا، جس میں کسی بھی غلط اطلاع سے بچنے کے لئے اس کی تصدیق کی گئی تھی۔
وزارت ریل نے کہا کہ یہ خبر آئی ٹمم اور میڈیا رپورٹ جھوٹ پر مبنی ہے۔ وزارت نے پریس ریلیز جاری کرکہا کہ لوگوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ ہے ہندوستانی ریلوے نے ٹرین میں سفر کرنے والوں بچوں کے لئے ٹکٹوں کی بکنگ کے تعلق سے کوئی بدلائو نہیں کیا ہے۔ مسافروں کی اس تجویز کے بعد ریلوے نے 6 مارچ 2020 کو ایک اور سرکلر جاری کیا، جس میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کیلئے بھی سیٹیں بک کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ بک کرائی گئی سیٹ کا کرایہ ایک عام مسافر کے برابر ہوگا۔ وزارت ریلوے کے مطابق اس کے بعد کوئی نیا حکم نامہ جاری نہیں کیا گیا ہے۔مسافروں کی مانگ پر انہیں ٹکٹ خریدنے اور اپنے 5سال سے کم عمر کے بجے کے لئے برتھ بک کرنے کا اختیار دیاگیا ہے اور اگر وہ الگ برتھ نہیں چاہئتے ہیں تو یہ مفت ہے۔ جیسا پہلے ہوکرتا تھا۔

ترجمہ :دانش رحمٰن

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS