! اب فوجیوں کی تنخواہ پر آفت، حکومت کے پاس ایس ایس بی جوانوں کے لیے فنڈ نہیں

0

پورے ملک میں شہریت قانون کے بعد جاری مظاہروں کو ہندو-مسلم کا رنگ دینے کے کھیل کے درمیان آپ کے لیے یہ بھی جاننا ضروری ہے کہ ملک کی سرحدوں کی حفاظت میں مصروف جوانوں کی تنخواہ کے لیے حکومت کے پاس پیسے نہیں ہیں۔ فوجیوں کے لیے تمام انتخابی وعدے کر اقتدار میں آئی بی جے پی کی حکومت میں مسلح سرحدی فورس کے تقریباً 90 ہزار جوانوں کی تنخواہ اور دیگر بھتوں پر فنڈ کی کمی کی وجہ سے پریشانی آ گئی ہے۔ انگریزی اخبار’دی ٹیلی گراف‘میں شائع خبر کے مطابق ملک کی سرحدوں پر تعینات مسلح سرحدی فورس کے تقریباً 90 ہزار ملازمین کو جنوری اور فروری کی تنخواہ اور بھتوں کی ادائیگی کرنے کے لیے فورس کے پاس فنڈ کی زبردست کمی ہے۔ خبروں کے مطابق مسلح سرحدی فورس نے حکومت کو جانکاری دی ہے کہ اس کے پاس جوانوں کے دو مہینے کی تنخواہ کی ادائیگی کرنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ ان جوانوں کو ملنے والے چائلڈ ایجوکیشن بھتہ سمیت دیگر کئی بھتے بھی روک دیئے گئے ہیں۔ ایس ایس بی کے 23 جنوری کے اندرونی خط و کتابت میں جوانوں کے سبھی طرح کے بھتوں کو دو مہینے کے لیے روکنے کی جانکاری دی گئی تھی۔ اس میں چائلڈ ایجوکیشن بھتہ اور چھٹی کے سفر کا کنسیشن بھی شامل ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS