اپریل میں ہندوستانی برآمدات میں 197.03 فیصد اضافہ

0

نئی دہلی : ( یواین آئی) بین الاقوامی مارکیٹ کھلنے اور اشیائے خوردنی کی مانگ بڑھنے سے اپریل 2021 میں ہندوستانی برآمدات 197.03 فیصد بڑھ کر 30 ارب 21 کروڑ امریکی ڈالر درج کی گئی ۔ اپریل 2020 میں یہ تعداد 10 ارب 17 کروڑ ڈالر تھی۔
مرکزی وزارت تجارت و صنعت نے اتوار کے روز یہاں جاری اعدادوشمار میں بتایا کہ 2021 میں مجموعی درآمدات میں 165. 99 فیصد اضافے سے 45 ارب 45 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہے ۔ اپریل 2020 میں کل درآمدات 17 ارب 90 ہزار ڈالر تھی۔
اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2021 میں تجارتی خسارہ 15 ارب سے 24 کروڑ ڈالر رہا ہے۔
اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ اپریل 2021 میں جن پانچ بڑے پیداوری شعبوں کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے ان میں جواہرات اور زیورات (9158.63 فیصد) ، جوٹ (1556.39 فیصد) ، قالین (1351.48 فیصد) ، ہاتھ سے تیار کردہ قالین (1207.98 فیصد) اور چمڑا ( 1168.96 فیصد) شامل ہے ۔ صرف تین مصنوعات اسی ہیں جن کی درآمدات میں اپریل 2021 کے دوران گراوٹ آئی ، ان میں چاندی
(88.55 فیصد) ، نیوز پرنٹ (46.07 فیصد) اور دال (42.46 فیصد) شامل ہیں ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS