ہیملٹن:ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میںبدھ کو ملی شکست پر مایوسی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے بڑااسکور بنایالیکن ہم اسکا دفاع نہیں
کرسکے ۔ ہندستان نے 4 وکٹ پر 347رن بنائے تھے جبکہ نیوزی لینڈ نے 6 وکٹ پر 348رن بناکر میچ جیت لیا۔ہمیں لگا کہ ان کے لیے348رن کا ہدف بڑا ہوگا کیونکہ گیند سے
اچھی شروعات ہوئی تھی ۔لیکن پہلے ٹام(لاتھم )اور پھر راس ٹیلر کی اننگز نے میچ ہمارے ہاتھوں سے نکال لیا۔ راس اور ٹام کو مڈل اووروں میںروکنا کافی مشکل ہوگیاتھا۔وراٹ نے
کہا،’ہماری فیلڈنگ ٹھیک رہی تھی اور ہم نے صرف ایک موقع گنوایا ۔ تقریبا 25اوور تک مثبت سوچ کے ساتھ بلے بازی کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے ۔ مجھے یہ ماننے میں کوئی ہچکچاہٹ
نہیں ہے کہ حریف ٹیم بہتر کھیلی اور وہ آج جیت کی حقدار تھی ۔‘
وراٹ نے دونوں اوپنروں پرتھوی شا اور مینک اگروال کی تعریف کرتےہوئے کہاکہ دونوں نے اچھی شروعات کی اور امید ہے کہ وہ آگے بھی ایسا کرتے رہیں گے ۔شریئس کی
سنچری شاندارتھی اورراہل ہمیشہ کی طرح بلے سے لاجواب تھے ۔دوسری طرف فاتح کپتان ٹام لاتھم نے کہا،’ٹی20سیریز کے پانچوں میچ ہارنے کے بعد ایسی واپسی ایک خوش گوار
احساس ہے ۔سبھی کھلاڑی کی کارکردگی شاندار رہی اور ہم اسے آئندہ دومیچوں میں بھی برقراررکھیں گے ۔ گیندسے ہماری کارکردگی کچھ اچھی نہیں رہی لیکن راس کی اننگززبردست
تھی ۔‘
ٹیم نے بڑااسکور بنایالیکن ہم اسکا دفاع نہیں کرسکے :وراٹ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS