وستارا ایئر لائنز ٹکٹ بکنگ سیل،کرایہ 995 سے شروع

0

نئی دہلی : ٹاٹا گروپ  اور سنگاپور ایئر لائنز کی مشترکہ فضائی کمپنی وستارا نے آپریشن کے پانچ سال مکمل ہونے کے موقع پر 48 گھنٹے کی سیل کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت کرایہ 995 روپے سے شروع ہے۔ ایئر لائن نے آج بتایا کہ اس سیل کے تحت ٹکٹوں کی فروخت آج شروع ہو چکی ہے، جو جمعہ آدھی رات تک جاری رہے گی۔ اس میں 25 جنوری سے 30 ستمبر تک کے سفر کے ٹکٹ بک کرائے جا سکتے ہیں۔ اندروں ملک فضائی راستوں پر تمام ٹیکس اور چارج سمیت اکنامی کلاس کا کرایہ 995 روپے، پریمیم اکنامی  کلاس کرایہ 1،995 روپے اور بزنس کلاس کا کرایہ 5،555 روپے سے شروع ہے ۔ بین الاقوامی ٖفضائی راستوں پراکنامی کلاس کا کرایہ 14،555 روپے، پریمیم اکنامی کا19،995 روپے اور بزنس کا 35،555 روپے سے شروع ہے۔ اندرون ملک  فضائی راستوں پرسب سے کم 995 روپے کرایہ ڈبروگڑھ اور باگڈوگرہ کے درمیان ہے۔ بین الاقوامی مقامات میں سب سے کم کرایہ 14،555 روپے دہلی سے بینکاک اور ممبئی سے کولمبو روٹ پرہوگا۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS