مشرقی لداخ میں چین کے ساتھ جاری فوجی تعطل کے درمیان ہندستان اور امریکہ نے دفاعی شعبہ میں تعاون کو مزید بڑھانے کے لئے ایک اہم دفاعی معاہدہ بیسک ایکسچنج اینڈ کوآپریشن ایگریمنٹ (بی ای سی اے) پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت امریکہ ہندستان کے ساتھ حساس سیٹلائٹ ڈیٹا شیئر کر گا۔
دونوں ممالک کے دفاع اور خارجہ کے وزراء کے درمیان منگل کو یہاں تیسرے وزیر کی سطح کے مذاکرات ٹوپلس ٹو کے دوران اس معاہدہ پر دستخط کئے گئے۔
معاہدہ پر دستخط کے دوران امریکہ کے وزیر خارجہ مائک پومپیو اور دفاعی وزیر مارک ایسپر اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اوروزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر موجود تھے۔
مسٹر پومپیونے کہا کہ امریکہ اور ہندستان نہ صرف چین کی کمیونسٹ پارٹی بلکہ ہر طرح کے خطرات سے نپٹنے کے لئے تعاون کو مضبوط کرنے کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔ گزشتہ برس ہم نے سائبر امور پر تعاون کی توسیع کی اور ہماری بحری افواج نے بحیرہ ہند میں مشترکہ مشق کی ہے۔ ہم اس بات سے متفق ہیں کہ امریکہ اور ہندستان کی وسیع عالمی اسٹریٹجک شراکت داری دونوں ممالک کے ساتھ ساتھ ہند بحرالکاہل خطے اور عالمی سلامتی اور خوشحالی کے لئے اہم ہے۔
ہندستان۔ امریکہ کے مابین اہم دفاعی معاہدہ بی ای سی اے پر دستخط
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS