ویلنگٹن (یو این آئی) : نیوزی لینڈ نے اپنے گھریلو سیزن 2022-23 کا کیلنڈر جاری کر دیا ہے ۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعدہندوستانی ٹیم محدود اوورز کی کرکٹ سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کا سفر کرے گی۔ اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف ماؤنٹ مونگنوئی میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلے گی۔ سری لنکا بھی آل فارمیٹ کے دورے کے لیے نیوزی لینڈ پہنچے گا جس میں دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم دسمبر میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بنگلہ دیش کی میزبانی کرے گی۔
آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے نیوزی لینڈ بنگلہ دیش اور پاکستان کے ساتھ سہ فریقی سیریز کھیلے گا۔ یہ ٹورنامنٹ 7 سے 14 اکتوبر تک کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔ورلڈ کپ کے بعد ہندوستان 18-30 نومبر تک تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچوں کے لیے نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا۔
نیوزی لینڈ کی مردوں کی ٹیم اس کے بعد دسمبر اور جنوری میں پاکستان اور ہندوستان کا دورہ کرے گی۔ وہاں سے واپسی کے بعد نیوزی لینڈ سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی۔ ٹی 20 اور ون ڈے سیریز اپریل کے دوران اور اس کے بعد کھیلی جائے گی، ایسا ہوسکتا ہے کہ یہ آئی پی ایل کے دوران کھیلی جائے ۔ ویمن ٹیم دسمبر میں بنگلہ دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچ کھیلے گی۔ اس کے بعد وہ فروری میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے جنوبی افریقہ جائیں گے ۔ انگلینڈ کے خلاف نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ سیریز 16 فروری 2023 سے بے اوول میں شروع ہوگی۔ یہ ڈے نائٹ ٹیسٹ ہوگا۔ اس دوران کل چار ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے ۔ انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ اور سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ کھیلے جائیں گے ۔ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز 9 مارچ سے شروع ہوگی۔
ہندوستانی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد نیوزی لینڈ جائے گی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS