دھونی ون ڈے کرکٹ لے سکتے ہیں ریٹائرمنٹ

0

ہندوستان کے مشہور کرکٹر مہندر سنگھ دھونی طویل عرصہ سے ہندوستانی ٹیم کے ساتھ نہیں ہیں اور اب روی شاستری ایک چینل پر دئے اپنے ایک انٹرویو میں اشارہ دیا ہے کہ وہ جلد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے سکتے ہیں۔ یہ بات دھونی کے مداحوں کے لیے انتہائی مایوس کن ہے۔ لیکن اچھی بات یہ ہے کہ وہ ٹی-20 کرکٹ میں بہت جلد واپسی کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دھونی طویل مدت سے تینوں فارمیٹ میں کھیل رہے تھے۔ پھر انھوں نے ٹسٹ کرکٹ کو الوداع کہہ دیا اور اب وہ یک روزہ کرکٹ بھی چھوڑ سکتے ہیں۔‘‘ ساتھ ہی یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ اس سال آسٹریلیا میں منعقد ہونے والے ٹی-20 عالمی کپ میں وہ ہندوستانی ٹیم کا حصہ ہو سکتے ہیں، لیکن اس کے لیے انھیں کھیلنا شروع کرنا ہوگا کیونکہ طویل مدت سے وہ کرکٹ سے دور ہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS