نئی دہلی: ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 کے سب سے زیادہ یک روزہ 15،968 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔ اس دوران 465 اموات کی بھی اطلاع ہے۔ ، ملک میں اب کووڈ 19 کے معاملات کی مجموعی تعداد 4،56،183 تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں اب تک انفیکشن کی وجہ سے 14،476 اموات درج کی گئیں ہیں۔ اس وقت ملک میں کل 1،83،022 ایکٹو کیسز ہیں۔ ایک بڑی تعداد میں مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں، اب تک 2،58،685 مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS